کرکٹر سمیر منہاس کو8کروڑ 50لاکھ میں خریدا گیا

لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور میں ہونے والی پلیئرز آکشن میں 800 سے زائد ملکی و غیر ملکی کھلاڑی رجسٹرڈ ہیں جس میں سے ہر ٹیم اپنا 16 سے20رکنی اسکواڈ تشکیل دے رہی ہے۔ پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر سمیر منہاس نے کئی ریکارڈ توڑے اور پاکستان کا نام روشن کیا۔سمیر منہاس نے پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلے گئے ون ڈے ٹرائی سیریز کے فائنل میں محض 42 گیندوں پر سنچری مکمل کی جو یوتھ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری قرار پائی۔ملتان سے تعلق رکھنے والے سمیر منہاس نے بھارت کے خلاف فائنل میں 113 گیندوں پر 172 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انہوں نے پاکستان انڈر 19 کی جانب سے یوتھ ون ڈے انٹرنیشنل میں ایک اننگز میں باونڈریز کے ذریعے سب سے زیادہ رنزبنائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں