کرکٹر عماد وسیم نے سوشل میڈیا انفلوئلنسر نائلہ سے دوسری شادی کر لی

لاہور (سپورٹس نیوز) عماد وسیم نے سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ سے نجی تقریب میں شادی کر لی۔ دوسری شادی کی خبر سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر مختلف تبصرے اور بحث کا سلسلہ شروع ہو گیا۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں عماد وسیم نے لکھا کہ میں نے اپنی زندگی کے مشکل ترین ادوار میں سے ایک کا سامنا کیا جب میری شادی کامیاب نہ ہو سکی۔انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود اس دور نے مجھے میری زندگی کی سب سے بڑی نعمتیں عطا کیں، یعنی میرے بچے۔ میں ان سے لفظوں سے بڑھ کر محبت کرتا ہوں، اور یہ محبت کبھی کم نہیں ہوگی۔عماد وسیم نے کہاکہ میں ضرورت سے زیادہ عرصہ تک امید کا دامن تھامے رہا اور ان چیزوں کو بچانے کی کوشش کرتا رہا جو میرے لیے سب سے زیادہ اہم تھیں۔ اس دوران میں نے کچھ ایسے فیصلے کیے جن پر مجھے افسوس ہے۔ان کا کہناتھا کہ میری تاخیر اور خاموشی نے ایک ایسی صورتحال پیدا کی جس میں ایک بے گناہ شخص کو ناحق تنقید اور فیصلوں کا سامنا کرنا پڑا، جس کی وہ مستحق نہیں تھی۔ میں اس کی مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں اور سچے دل سے اس بوجھ کو تسلیم کرتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ اللہ کے فضل اور اپنے والدین کی رہنمائی سے میں نے اب نائلہ سے شادی کر لی ہے۔ یہ قدم سوچ سمجھ کر اور واضح ارادے کے ساتھ اٹھایا گیا ہے تاکہ ایک ایسی زندگی کی بنیاد رکھی جا سکے جو سکون، استحکام اور باہمی احترام پر قائم ہو۔انہوں نے لکھا کہ نائلہ نے میری زندگی میں ٹھہرا، وقار اور مضبوطی پیدا کی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں