لاہور (سپورٹس نیوز) سابق کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ میچ میں تیز رفتر سنچری اسکور کرنے کی دلچسپ کہانی بیان کردی ہے۔سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ اسٹیو اسمتھ مجھے دو مرتبہ آئوٹ کرچکا تھا میرے ذہن میں تھا کہ اس سے کیوں آئوٹ ہوگیا اب دوسرے میچ میں یہ سامنے آئے گا تو حساب برابر کروں گا۔انہوں نے کہا کہ خیر اس نے مجھے اس میچ میں بھی آئوٹ کردیا تھا لیکن پیٹر سڈل نے کیچ ڈراپ کردیا، جب بیٹنگ کے لیے گیا تو بولنگ اسمتھ ہی کررہا تھا، رنز کرنے تھے مارنا شروع کیا تو ریکارڈ بن گیا جس کا مجھے علم ہی نہیں تھا۔مصباح الحق نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ ریکارڈ بننے کے بعد سعید انور نے کال کی اور کہا کہ مبارک ہو مجھے پتا چلا ہے کہ تم نے ویوین رچرڈز کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔سابق کپتان نے بتایا کہ سعید بھائی نے مذاق میں یہ بھی کہا کہ میرا تو کرکٹ سے اعتبار ہی اٹھ گیا ہے، آج میں نے واقعی یہ بات مان لی ہے کہ کرکٹ بائے چانس ہے اب یہ ہوگا کہ ویوین رچرڈز کا ریکارڈ تم نے برابر کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں سعید انور کی بات پر مسکرانے لگ گیا اور کہا کہ اب بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں۔




