کسانوں سے کسی قسم کی کٹوتی ناقابل برداشت ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر رنگز یب گورائیہ جاری گندم خریداری مہم کو مکمل شفافیت کیساتھ پاپہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا ہے کسانوں سے کسی قسم کی کوئی کٹوتی ناقابل برداشت ہے اور اس پر زیروٹالر نس پالیسی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کہیں بھی غیر قانونی وصولیوں بے ضابطگیوں کی شکایات موصول ہوئی تو متعلقہ کمپنیوں اور ڈیلرز کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ باردانہ کی تقسیم مکمل شفافیت کیساتھ کی جائے اور خریداری کے عمل کی مثر مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جائے اور مقررہ اہداف بروقت مکمل کئے جائیں انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کمپنیوں کو مکمل سہولت فراہم کی جائے اور کسانوں کو گندم فروخت کرنے کے بعد فوری ادائیگی یقینی بنائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں