کسان ملکی معیشت اور غذائی تحفظ کے بنیادی ستون ہے

کمالیہ(نامہ نگار)زراعت آفیسرز رجانہ سعدیہ پروین، فہمیدہ مسرت اور عشا طارق نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت کا عملہ پیشہ ورانہ مہارت، دیانت داری اور شفافیت کے ساتھ سرکاری فرائض سرانجام دے رہا ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر گلزار شاہد اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اعجاز صالح کی رہنمائی اور نگرانی میں کسانوں کی آگاہی، زرعی پیداوار میں اضافے اور جدید زرعی طریقوں کے فروغ کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ سموگ آگاہی مہمات، کسان تربیتی پروگرامز اور جدید زرعی طریقوں سے متعلق رہنمائی فراہم کی جا رہی ہے ، جبکہ کسان کارڈ ریکوری کا عمل بھی قواعد و ضوابط کے مطابق جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان ملکی معیشت اور غذائی تحفظ کا بنیادی ستون ہیں، ان کی رہنمائی اور معاونت محکمہ زراعت کی اولین ترجیح ہے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر فرخ سعید خان، کنور محمد عمران خاں، ملک علی اسحاق اعوان، فیلڈ اسسٹنٹ محمد حماد، سہیل قیوم اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں