کسان کے خوشحال نہ ہوئے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا

کمالیہ(نامہ نگار)ایم پی اے پاکستان تحریک انصاف آشفہ ریاض فتیانہ نے کہا ہے کہ زراعت پاکستان کی معیشت کی ریڑھ کی ہڈ ی ہے ۔ جب تک ہمارا کسان خوشحال نہیں ہوگا، ہمارا ملک ترقی نہیں کر سکتا۔ بدقسمتی سے جب سے پاکستان معرض وجود میں آیا ہے ، زراعت کے ساتھ جو سلوک ہوتا رہا ہے ، وہ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں۔ آج ہمارے کسان اور مزدور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ہمارے ملک کی55 فیصد آبادی کسانوں پر مشتمل ہے اور تقریبا 45فیصد مز دور ہیں جو زراعت سے وابستہ ہیں۔ مگر حکومت کی ناقص پالیسیوں کے باعث نہ صرف گندم، چاول، کماد اور مکئی جیسی اہم فصلیں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ کاشت کاروں کا روزگار بھی خطرے میں پڑ چکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں