اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان کسٹمز نے کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ 10سالوں کے دوران 303کلو سے زائد سمگلڈ سونا ضبط کر لیا۔دستاویزات کے مطابق کسٹمز نے 2014-15 سے لے کر 2024-25تک سمگلڈ سونا ضبط کیا جس کی مجموعی مقدار 7 من سے زائد ہے۔سب سے زیادہ سمگلڈ سونا 18-2017کے دوران پکڑا گیا، جب 58کلو سے زائد سونا ضبط کیا گیا اور سمگلنگ کے 53 کیسز دائر کیے گئے، اس کے بعد 2020-21 میں48کلو سے زائد سونا پکڑا گیا جس پر 62کیسز رجسٹر کیے گئے ہیں۔ دستاو یزات میں یہ بھی بتایا گیا کہ گزشتہ دو سال 23-2022 اور 24-2023کے دوران سب سے کم سمگلڈ سونا پکڑا گیا جس سے سمگلنگ میں کمی کا اشارہ ملتا ہے، کسٹمز حکام نے سمگلنگ کی روک تھام کے لیے مزید سخت اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پایا جا سکے۔




