کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،ہمارا دل کشمیریوں کیساتھ دھڑکتا ہے

گوجرہ(نامہ نگار)کشمیرہماری شہہ رگ ہے جسے کبھی جدا نہیں کیا جاسکتا، کشمیریو ں کی حمایت جاری رکھیں گے ہمارا دل کشمیریو ں کے سا تھ دھڑکتا ہے وہ دن دور نہیں جب کشمیر پا کستا ن کا حصہ ہو گا اور کشمیری آ زادی سے جی سکیں گے ان خیا لا ت کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ صدف اکبر نے میو نسپل کمیٹی کے جنا ح حال میں منعقدہ یو م استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے خطا ب کرتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ آ ج سے چھ سا ل قبل انڈیا نے قانو ن پاس کرکے کشمیریو ں پر جو ظلم ڈھا ئے انہیں بھلا یا نہیں جا سکتا کشمیری اپنی مرضی سے کہیں نہیں جا سکتے اب وہ دور جلد آ نے وا لا ہے کشمیر آ زاد ہو گا اور پا کستا ن کا حصہ بنے گا جہا ں کشمیری اپنی مرضی سے زندگی گزار سکیں گے سیمینار میں چیف آ فیسر میونسپل کمیٹی سید یا سر علی شا ہ ، ایم او آ ر تو صیف الرحمن ، انجمن تاجرا ن کے صدر چوہدری منصور احمد بھنگو ، جنرل سیکر ٹری انجمن تاجرا ن امجد ضیا ء سمیت معززین علا قہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور کشمیریو ں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کشمیریو ں کے حق میں نعرہ بازی کی سیمینار کے اختتا م پر ریلی نکا لی گئی جس کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر صدف اکبر نے ریلی مختلف بازارو ں سے ہوتی ہوئی میو نسپل کمیٹی میں پہنچ کر اختتا م پذیر ہو ئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں