فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ ن کارپوریشن فیصل آبادمیاںضیاء الر حمن نے کہا ہے کہ 19 جولائی 1947 کا دن کشمیریوں کی پا کستا ن سے وا بستگی کا تاریخی اظہار ہے، الحاقِ پاکستان کی قرارداد کشمیریوں کی اجتماعی خواہش کی مظہر ہے۔ کشمیری عوام کے یومِ الحاقِ پاکستان کے موقع پر خصوصی پیغام میں انہوںنے کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی اور لازوال قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا ظلم و ستم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبا نہیں سکا، کشمیریوں کی تیسری نسل بھی اپنے حقِ خودارادیت کے لیے پرعزم ہے،کشمیر پاکستا ن کی شہ رگ ہے، پاکستان کشمیریوں کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔




