کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مرکزی تنظیم تاجران پاکستا ن کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا کی ہدایت پرفیصل آباد کے تاجروں نے یوم استحصال کشمیر یوم سیاہ کے طور پرمنایا اور عالمی قوتوںکو پیغام دیا کہ بھار ت نے7 سال سے جموں و کشمیر پر غیر قانونی و غیر آئینی قبضہ کر رکھا ہے عالمی قوتیںبا لخصوص اقوام متحدہ اسکا نوٹس لے اور بھارتی افواج کی جانب سے نا صرف مقبوضہ کشمیر میں کھیلی جانے والی خون کی ہولی رکوائے ،کشمیری عوام کے بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائے اور انہیں آزادانہ ،غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق دلانے کا موثر اور عملی کردار اد کرے مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے سرپرست اعلی وصدر انجمن تاجران سٹی فیصل آباد خواجہ شاہد رزاق سکا،جنرل سیکریٹری شیخ سعیداحمد، ڈپٹی سیکرٹری میاں ریاض شاہدچیئر مین مرزااشرف مغل، صدر ینگ ٹریڈرز ملک سہیل نیاز طور اور سینئر تاجر رہنمائوںنے یوم استحصال کے موقع پر تاجر برادری کی طرف سے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ حق خود ارادیت اور آزادی کی تحریک کو بھارت ظلم وجبر اور ریاستی طاقت سے نہیں دبا سکتاکشمیری عوام اپنی جدوجہد میں تنہا نہیں پاکستان کے 24کروڑ عوام کشمیری بہن بھائیوں اور بزرگوں کے شبانہ بشانہ کھڑے ہیں سات سال گزر جانے کے باوجود مودی کے غیر قانونی اقدامات نا تو جموں وکشمیر کی قانونی حیثیت تبدیل کر سکے ناہی کشمیری عوام کے اپنے جائز حق خود ارادیت کے پختہ عزم کو کمزور کرسکے صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکانے کہا کہ جنوبی ایشیامیں پائیدار اور منصفانہ امن کا قیام تنازعہ جموں کشمیر کے پر امن حل سے جڑا ہے اگرمسئلہ کشمیر پر امن طور پر حل نہیں ہواتو طاقت کا استعمال کرنا پڑے گا اسکے لئے پاکستان کا بچہ بچہ افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم محمد شہبازشریف سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جہادکا اعلان کرے۔ تاکہ کشمیریوں کو احساس ہو کہ واقعی پاکستان انکے ساتھ کھڑاہے۔ انہوں نے اللہ سے کشمیری بھائیوں کی بھارتی ظلم و استبداد سے نجات کی دعا کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں