گوجر خان (نامہ نگار) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کوئی بھی کشمیر کو پاکستان سے اور پاکستان کو کشمیر سے الگ کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا ۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔مریم اورنگ زیب نے یہ باتیں گوجر خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ نواز شریف کا کشمیر کے ساتھ خونی رشتہ ہے ۔ جب نواز شریف کو خدمت کا موقع ملا انہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ آزاد کشمیر میں ترقی کی نشانیاں چھوڑیں ۔ کہوٹہ پنڈی سے فارورڈ کہوٹہ تک نواز شریف کے منصوبے نظر آتے ہیں ۔مریم اورنگ زیب نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بزدل دشمن کے آگے معرکہ حق لڑا اب بھارت میلی آنکھ سے کشمیر کی طرف نہیں دیکھ سکتا ۔ ہم فیلڈ مارشل ، وزیراعظم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا، شہباز شریف کشمیر میں اربوں روپے کے منصوبے لگا رہے ہیں۔ مریم نواز پنجاب کی جو خدمت کر رہی ہیں اس کی مثال نہیں ۔مریم نواز کے منصوبے اپنا چھت، صحت پروگرام اور فیلڈ ہسپتال چاہیں ،کینسر ہسپتال چاہیے تو ووٹ صرف شیر کو دیں ۔سکولوں، کالجوں میں اعلی تعلیم چاہیے ،گرین بسیں چاہیں تو کشمیری ووٹ شیر کو دیں گے ۔مریم نواز نے کسان کارڈ دیا ہے، گرین ٹریکٹر اور بہت سے عوامی فلاحی منصوبے دیے کشمیری شیر کو ووٹ دیں تاکہ ان کو بھی یہ سب کچھ ملے۔اگر آج کشمیر کے نوجوان کو لیپ ٹاپ چاہیے پنجاب جیسا سکالر شپ پروگرام چاہیے تو ووٹ ن لیگ کو ہی دے گا ۔




