کشمیر کے مسئلے پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے

سرگودھا (بیورو چیف) یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کیساتھ ساتھ ہمیں یوم آزادی کو یوم کشمیر کے طور پر منانا چاہیئے تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار راہنما پاکستان پیپلز پارٹی متین احمد قریشی نے کیا انہوں کہا کہ اس وقت کشمیر میں جس طرح بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے وہ ناقابل بردا شت ہے اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کے مسئلہ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے متین احمد قریشی نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ جبر سے آپ بکری کے بچے کو نہیں دبا سکتے وہ تو پھر انسانوں کی بستی ہے انشاء اللہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں