کشمیر ہمارے سر کا تاج’ پاکستان کی شہ رگ ہے

اسلام آباد (بیوروچیف)چیئرمین پاکستان علماء کونسل نے کہا ہے کہ کشمیر ہمارے سرکا تاج،پاکستان کی شہ رگ ہے ،کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے ہیں۔علامہ طاہراشرفی نے دیگر علما کرام کے ہمراہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا بھارت ہمیشہ پاکستان کے اندر انتشار، فساد اور عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے اور اس مقصد کیلئے مختلف گروہوں اور عناصر کی پشت پناہی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ اور بیرونی ایجنڈے پرکام کرنے والے عناصر پاکستان کے امن، استحکام اور قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی سازشوں میں مصروف ہیں،جنہیں قوم مسترد کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اورکشمیر کا رشتہ ایمان، تاریخ، قربانیوں اور مشترکہ جدوجہد پر قائم ہے، جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں