کلاش ٹیکسٹائل میں آتشزدگی’ لاکھوں کا مال جل گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ملت ٹائون کلاش ٹیکسٹائل کے ویئر ہائوس میں آتشزدگی’ لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر راکھ بن گیا’ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بتایا جاتا ہے کہ ملت روڈ پر واقع کلاش ٹیکسٹائل کے ویئر ہائوس میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ وہاں پر پڑے بھاری مالیت کے کٹ پیس اور دیگر مشینری کو بھی نقصان پہنچا۔ تاہم اطلاع ملتے ہی ریسکیو فائر فائٹر نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں