فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کلرک بار ایسوسی ایشن کے الیکشن شیڈول کا اعلان کر دیا، پولنگ6جون2026ء بروز ہفتہ کو ہو گی، چیئرمین الیکشن بورڈ کلرکس بار ایسوسی ایشن ملک ساجد شکیل ایڈووکیٹ نے ممبران الیکشن بورڈ مرزا تیمور نعیم’ چوہدری خلیل الرحمن’ چوہدری عثمان گجر’ رانا فائز شہزاد’ رانا علی صابر’ رانا طاہر جواد’ خلیل احمد جامی ایڈووکیٹ کے ہمراہ الیکشن شیڈول کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نئی ممبر شپ لینے اور پرانے کارڈز کی جگہ نئے کارڈ بنانے کی آخری تاریخ 16مئی 2026ء بروز ہفتہ مقررہ کی گئی ہے جکہ ووٹرز کی حتمی فہرست 20مئی 2026ء کو شائع کی جائے گی۔ کلرکس ایسوسی ایشن کے انتخابات میں حصہ لینے والے امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 22 مئی تا 23مئی تک وصول اور جمع کروا سکیں گے جبکہ کاغذات کی جانچ پڑتال 25مئی کو ہو گی اور اسی روز شام 4بجے امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کر دی جائے گی اور 6جون 2026ء بروز ہفتہ کو پولنگ صبح 9بجے سے شام 3بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری ہے گی۔ الیکشن بورڈ کے مطابق کلرکس نیا کارڈ یا نئی ممبرشپ حاصل کرنے کیلئے کلرکس بار ایسوسی ایشن کے فارم حاصل کر کے اس کے ساتھ اپنے ایڈووکیٹ کا سرٹیفکیٹ’ تصویر اور شناختی کارڈ کی کاپی جمع کروائیں گے۔ پرانے ممبران کیلئے نئے کارڈ کے حصول کیلئے فیس 500 روپے جبکہ نئی ممبرشپ حاصل کرنیوالے اپنے فارم کیساتھ 1000 روپے جمع کروائیں گے۔




