کمالیہ،ذیشان کالونی میں بجلی کی آنکھ مچولی،شہری شدید مشکلات کا شکار

کمالیہ(نامہ نگار)واپڈا کی مبینہ غفلت، کم و زیادہ وولٹیج سے شہری پریشان، متعدد برقی آلات جل گئے محلہ ذیشان کالونی نزد خضری مسجدگزشتہ دو راتوں سے علاقے میں بجلی کی مسلسل آنکھ مچولی اور کم و زیادہ وولٹیج کے باعث شہری شدید مشکلا ت کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوںکے مطابق بجلی یا تو طویل وقفوں کے بعد آتی ہے ، اور اگر بحال ہو بھی جائے تو وولٹیج کبھی انتہائی کم اور کبھی اچانک بہت زیادہ ہو جاتا ہے ، جس سے نہ صرف لوگوں کی نیندیں متاثر ہو رہی ہیں بلکہ متعدد گھروں کے پنکھے اور دیگر برقی آلات بھی جل چکے ہیں۔اہلِ علاقہ نے متعلقہ حکام کی مبینہ غفلت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ معاشی حالات میں گھریلو برقی آلات کا نقصان عام شہری کے لیے ناقابلِ برداشت ہے ۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ واپڈا کی مبینہ غفلت کے باعث ہونے والے ان مالی نقصانات کا ازالہ کون کرے گاشہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر علاقے میں بجلی کی فراہمی اور وولٹیج کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور متاثرہ صارفین کے نقصانات کے ازالے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں