کمالیہ میں بغیر نقشہ و غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی،متعدد بلڈنگز سیل

کمالیہ(نامہ نگار)اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹر یٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر کی جانب سے بغیر نقشہ و غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی، متعدد بلڈنگز سیل۔اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر اور چیف آفیسر علی رضا کی ہدایت پر انفور سمنٹ انسپکٹر نے بغیر نقشہ کی تعمیر کی جانیوا لے دکانیں سیل کر دیں۔اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی اقرا ناصر نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ تعمیرا ت سے قبل شہری میونسپل کمیٹی سے نقشہ منظور کروائیں بصور ت دیگر شہر بھر میں میونسپل کمیٹی کی حدود میں واقع تمام غیر قانونی تعمیرات کو سیل کر دیا جائیگا اور انکے مالکان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں