کمالیہ(نامہ نگار)میموریل دیہاتی فلڈ لائٹ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد رائل شاہین فٹبال کلب رجانہ میں کیا گیا جس میں بطور مہمان خصوصی امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری شاہد اقبال گجر کے چھوٹے بھائی، وائس چیئرمین پنجاب نیشنل پیس کونسل پاکستان، حافظ تنویر ناصر گجر نے شرکت کی۔گرانڈ آمد پر ٹورنامنٹ کمیٹی اور شائقین نے مہمان خصوصی کا پرتپاک استقبال کیا۔ حافظ تنویر ناصر گجر نے کھلاڑیوں سے تعارفی ملاقات کی، ان کی حوصلہ افزائی کی اور نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی تلقین کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان ہمارا مستقبل ہیں اور کھیلیں ان کی جسمانی و ذہنی نشوونما کے لیے ناگزیر ہیں۔ کھیل نہ صرف صحت مند زندگی کی ضمانت ہیں ۔بلکہ معاشرے میں امن، بھائی چارے اور مثبت سوچ کے فروغ کا بھی ذریعہ بنتی ہیں۔




