کمالیہ(نامہ نگار)دھوکہ دہی اور فراڈ سے سرکار ی وردی پہننے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزما ن کیخلاف مقدمہ درج ۔تفصیل کے مطابق اے ایس آئی نو بہار نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم کیخلاف سرکاری وردی زیب تن کرنے اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30بور اپنے قبضہ میں رکھنے جبکہ ملزم محمد قاسم کے خلاف دھوکہ دہی سے سرکاری وردی پولیس زیب تن کرنے پر تھانہ سٹی کمالیہ میں مقدمہ درج کروا دیا۔




