کمالیہ کے واٹر سپلائی کا ٹیسٹ کروایا جائے

کمالیہ(نامہ نگار)ممبر ضلعی امن کمیٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ سید ثقلین حیدر کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کمالیہ کے بعض علاقوں میں واٹر سپلائی کا پانی خراب ہو چکا ہے ، جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اور مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ واٹر سپلائی کے پانی کے فوری طور پر لیبارٹری ٹیسٹ کروائے جائیں تاکہ پانی کے معیار کا درست اندازہ لگایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف اور صحت بخش پانی کی فراہمی انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے ، اس لیے متعلقہ ادارے اس معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مثر اقدامات کریں۔سید ثقلین حیدر کاظمی نے کہا کہ آلودہ پانی کے استعمال سے شہری موذی امراض کا شکار ہو سکتے ہیں، لہذا صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ پانی کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری سے ٹیسٹ کروائے جائیں اور خراب پانی کی فراہمی کی وجوہات دور کی جائیں۔اگر لیبارٹری رپورٹ کے بعد پانی خراب آئے تو زمہ داران کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں