عارف والا (نامہ نگار)گائوں 161ای بی میں اتائی کے غلط انجکشن لگنے سے 4سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا، بچے کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ورثا کے مطابق 4 سالہ غلام احمد کو پھوڑیپھنسی کے علاج کے لیے کلینک پر لایا گیا تھا، انجکشن لگتے ہی بچے کی حالت بگڑ گئی اور وہ دم توڑ گیا۔وقوعہ کے بعداتائی موقع سے فرار ہو گیا، تھانہ صدر پولیس نے عطائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔دوسری طرف واقعے کی اطلاع ملنے پر ڈپٹی ڈی ایچ او نے فوری کاررووئی کرتے ہوئے عطائی کے کلینک کو سیل کر دیا۔




