کمشنرسرگودھا کا واسا اورPHAکے دفاتر کا دورہ

سرگودہا(بیورو چیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیرا)، واسا اور پی ایچ اے کے نئے دفاتر کا اچانک دورہ کیا۔پیرا کے دفتر میں ایس ڈی ای او عبدالجبار بٹ نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 18 انفورسمنٹ انسپکٹرز کی تعیناتی مکمل ہو چکی ہے، جس کے بعد ادارے کا مجموعی عملہ 52 افراد پر مشتمل ہے۔ حکومت کی جانب سے دو سنگل کیبن گاڑیاں اور 18 موٹر سائیکلیں بھی فراہم کر دی گئی ہیں جبکہ ای او ایس اور آئی او ایس افسران کی تعیناتی کا عمل جاری ہے۔ پیرا 14 اگست سے فیلڈ آپریشن کا آغاز کرے گی اور ستمبر تک تمام امور مکمل طور پر فعال ہو جائیں گے۔ فرنیچر اور دیگر سہولیات کی فراہمی بھی تیزی سے جاری ہے۔بعد ازاں کمشنر نے واسا کے نئے دفتر کا دورہ کیا اور تنزین و آرائش کے کام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیور اور واٹر سپلائی کے فیلڈ ورکرز سے ملاقات کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں