کمشنر سرگودھا سے زیر تربیت اے ایس پی افسران کی ملاقات

سرگودہا (بیور وچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان سے 52 کامن ٹریننگ پروگرام کے تحت زیر تربیت اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) افسران نے ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والے افسران میں علی بن رضوان، کیپٹن عدنان، ثاقب منیر، رانا فیصل اور مہک فاطمی شامل تھے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جنرل مجاہد عباس بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد نوجوان پولیس افسران کو ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کے کام، حکومتی پالیسیوں کے نفاذ اور بین الاادارہ جاتی رابطوں کے عملی پہلووں سے آگاہی دینا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں