کوئٹہ (نامہ نگار) کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ رات 11بج کر 27منٹ پر ریکارڈ کیا گیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4 جبکہ گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوئٹہ سے 37 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع تھا۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔




