کوئی شبہ نہیں شہباز شریف مقبول ترین لیڈر ہیں

سرگودھا (بیورو چیف) کوئی شبہ نہیں کہ شہباز شریف ہی مقبول ترین لیڈر ہیں جو عوامی امنگوں کی بھرپور انداز میں ترجمانی کررہے ہیں حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے تمام تر صلا حیتیں بروئے کار لارہی ہے ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘ پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کیا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیئے کہ وہ شکست کو تسلیم کرلے اپنے کئے کا ملبہ کسی دوسرے پر نہ ڈالے یہ بات طے ہے کہ جو بھی ہم بوتے ہیں وہی ہم کاٹتے ہیں سابق حکمران نے عوام کیساتھ جس طرح کھلواڑ کیا ہے آج اسی کا نتیجہ ہے کہ آج عوام انہیں مستردکررہے ہیں چوہدری عبدالرزاق ڈھلوں نے کہا کہ جمہوریت کو روبوٹ کی طرح چلانے والوں کی سیاست دفن ہوچکی ہے یہ نیا پاکستان ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں