کوشل بھورٹیل ایک اوور میں 6 چھکے لگاکر منفرد کلب میں شامل

سنگاپور (سپورٹس نیوز) نیپال کے بیٹر کوشل بھورٹیل ایک اوور میں 6 چھکے لگاکر منفرد کلب میں شامل ہونے والے چھٹے کرکٹر بن گئے۔ میچ کے نویں اوور میں بھورٹیل نے چینی اسپنر چن ژو یوے کو چھ پہلی پانچ مسلسل گیندوں پر چھکے لگائے پھر ایک وائیڈ بال کے بعد اوور کی ساتویں گیند پر بھی چھکا لگادیا۔وہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں یہ کارنامہ انجام دینے والے مجموعی طور پر چھٹے اور دوسرے نیپالی بلے باز بن گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں