کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ کومل عزیز خان نے فیملی کو چھوڑنے کی وجہ بیان کردی ہے۔فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کومل عزیز نے مداحوں کے ساتھ سیشن رکھا اور اس دوران مختلف سوالات کے جوابات دیے۔اداکارہ نے ایک سوال کے میں بتایا کہ میں نے ڈیڑھ سال قبل فیملی کے ساتھ رہنا چھوڑ دیا تھا، میں اپنے بہترین دوست اور بلی کے ساتھ رہتی ہوں لیکن فیملی مجھے روز گھر سے کھانا بھیجتی ہے، یہ بہترین زندگی ہے۔ جواب میں کومل عزیز نے کہا کہ ڈیئر پاکستانیوںگھر کو چھوڑ دینا فیملی کو چھوڑنا نہیں ہوتا، پرندے بھی جب اڑنا شروع کردیتے ہیں تو گھونسلا چھوڑ دیتے ہیں۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے فیملی کو نہیں چھوڑا بس اپنی جگہ خریدی ہے، آپ سب کو بھی ایسا کرنا چاہے بالخصوص شادی شدہ افراد ایسا کرکے دیکھیں۔کومل عزیز نے کہا کہ اب اپنی آزادی کا فیصلہ کرلو (یا اس انحصا کو ختم کردو میں آپ کو یقین دلاتی ہوں کہ یہ بہت شاندار لگے گا۔




