فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر ستھرا پنجاب اتھارٹی عابد حسین بھٹی نے کہا ہے کہ کوڑا کرکٹ کو جدید سائنسی اصولوں کے مطابق ٹھکانے لگانے کیلئے لینڈ فل سائیٹ کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جس میں یومیہ11سو ٹن کوڑا کرکٹ تلف کرنے کی گنجائش موجود ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لکھوآنہ میں سائینٹیفیک لینڈ فل پراجیکٹ کی مجوزہ سائیٹ کے دورہ کے موقع پر کیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈز کمپنی احسن بیلا اور سینئر منیجر لینڈفل عطا المحسن حمدانی بھی انکے ہمراہ تھے۔ ایم ڈی ستھرا پنجاب اتھارٹی نے کنٹریکٹرز کو جلد از جلد لے آئوٹ پلان مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انکا کہنا تھا کہ منصوبے پر منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق جلد کام کا آغاز کیا جائے تا کہ حکومتی گائیڈ لائنز کے تحت مقررہ ٹائم فریم میں منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے۔واضح رہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے32ویں پراونشل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے 32ویں اجلاس میں لینڈ فل سائیٹ کے قیام کی منظوری دی گئی تھی۔




