سوات (نامہ نگار)سوات کی وادی کالام میں بلند ترین چوٹی فلک سر پر 54روز سے جاری ایک مشکل ریسکیو آپریشن بالآخر کامیاب ہوگیا۔ کوہ پیما سید علی شاہ میاں کی میت پانچ ہزار دو سو میٹر کی بلندی سے ریکور کرلی گئی ہے،سید علی شاہ میاں 11جولائی کو فلک سر کی چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی پر پہاڑ پر حادثے کا شکار ہوکر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ کئی روز کی تلاش کے بعد ان کی میت پانچ ہزار دو سو میٹر کی بلندی پر دریافت ہوئی۔ ریسکیو ٹیم نے سخت موسمی حالات کے باوجود آپریشن کرتے ہوئے میت کو بیس کیمپ تک پہنچا دیا ہے، خراب موسم کے باعث ہیلی کاپٹر کے ذریعے میت منتقل کرنا ممکن نہیں، جس کے بعد ریسکیو ٹیم پیدل ہی میت کو کالام منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔




