کویت کابڑا معاہدہ

کویت سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) کویت بلیک اسٹون، بروک فیلڈ اور کے کے آر کے کنسورشیم کیساتھ16ارب ڈالر کے تاریخی پائپ لائن منصوبے کا معاہدہ کیا ہے۔اس معاہدے سے کویتی آئل کمپنی کو 7.85 ارب ڈالر کی فوری آمدنی متوقع ہے، یہ پائپ لائن منصوبہ تیل و گیس کی ترسیل کے لیے آبنائے ہرمز کے متبادل راستہ فراہم کرے گا۔اسے کویت کی تاریخ کی سب سے بڑی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور معاہدے کو عالمی سرمایہ کاروں کا کویتی معیشت اور توانائی کے شعبے پر اعتماد کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے جب کہ کویتی حکومت نے اس منصوبے میں قومی ملکیت اور آپریشنل کنٹرول برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں