اوول (سپورٹس نیوز)اوول ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ کی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف مشکل صورتحال سے دوچار ہو گئی۔اوول میں کھیلے جانیوالے میچ میں انگلینڈ کی کپتان بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں پہلے دن کی کارکردگی حوصلہ افزا تھی تاہم دوسرے دن ناقص حکمت عملی ایک اہم کیچ ڈراپ ہونے اور گلین فلپس کی شاندار سنچری نے میچ کا رخ بدل دیا۔نیوزی لینڈ نے اپنی نامکمل اننگز 291 رنز سات کھلاڑی آئوٹ سے آگے بڑھاتے ہوئے 391 رنز بنا کر ختم کی۔انگلینڈ کی جانب سے ایمیلیو گے نے نصف سنچری اسکور کی ۔




