لاہور (بیورو چیف)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی ٹیم بہاولپور پہنچ گئی، عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری کا انعقادکیا گیاـچیئرپرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے شہریوں کی شکایات سن کر فوری احکامات جاری کیےـ کھلی کچہری میں محکمہ مال، پولیس، صحت، تعلیم، صفائی اور سیوریج سے متعلق شکایات موصول ہوئیںـچیئرپرسن وزیراعلیٰ شکایات سیل صائمہ فاروق نے کہاکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو فوری ریلیف فراہم کر رہے ہیںـدرخواستوں پر مسلسل فالو اپ لیا جائے گا، مسئلہ حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گےـ کھلی کچہریاں عوامی مسائل کے فوری حل کا مؤثر ذریعہ ہیںـ گھوٹوی ہال عباسیہ کیمپس اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی کھلی کچہری کا انعقاد کیاگیاـوزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کو 328 درخواستیں موصول ہوئیں، 90 سے زائد درخواستیں محکمہ ریونیو جبکہ 250 درخواستیں دیگر محکموں سے متعلق ہیںـ




