کھلے مین ہول شہریوں کی زندگیوں کے لئے خطرہ ہیں

تاندلیانوالہ (نامہ نگار)طیبہ ٹائون تاندلیانوا لہ میں کھلا سیوریج مین ہول ایک بار پھر خطرہ بن گیا دو ماہ قبل طیبہ ٹائون کے مین ہول میں 6سالہ ہانیہ نور گر کر جاں بحق ہوئی تھی طیبہ ٹاون کے کھلے سیوریج گٹر میں گدھی کا نومولود بچہ گر گیا، اہلِ محلہ نے اپنی مدد آپ کے تحت بے زبان جانور کی جان بچائی ہانیہ نور سانحے کو دو ماہ گزر گئے، مگر طیبہ ٹاون کے کھلے مین ہول آج بھی خطرہ ہیں رات کے اندھیرے میں کھلے مین ہول راہگیروں کے لیے شدید خطرہ بن گیا ہے شہریوں کا مطالبہ ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے اور فوری اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں