کھڑیانوالہ پولیس نے 2 منشیات فروشوں کو قابو کر لیا

جڑانوالہ(نامہ نگار) پولیس تھانہ کھرڑیانو ا لہ اور تھانہ صدر نے کریک ڈان کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں کو حراست میں لیکر 3کلو چرس بر آ مد کرکے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کی ہدایت پر جڑانوالہ پولیس منشیات فروشوں کیخلاف سرگرم ہے ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ ریاض اٹھوال نے مخبر کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چک نمبر 74 ر-ب لوہکے کے بدنام زمانہ منشیات فروش اشرف عرف ٹیٹن کو حراست میں لیکر اسکے قبضہ سے 1360 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ انچارج چوکی جسوآنہ بنگلہ ارشد بوگن نے چک نمبر 68 گ ب کے قریب کارروائی کرتے ہوئے عثمان ساکن 65 گ ب کے قبضہ سے ڈیرھ کلو چرس برآمد کرکے پابند سلاسل کر دیا ہے ایس ایچ او تھانہ کھرڑیانوالہ ریاض اٹھوال کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے سہولت کاروں سپلائرز کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں منشیات فروش کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہے پولیس تھانہ کھرڑیانوالہ اور تھانہ صدر نے پکڑے جانیوالے منشیات فروشوں کیخلاف الگ الگ مقدمات کا اندراج کرکے کارروائی شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں