کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں فیصل آباد کی دوسری پوزیشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کھیلتا پنجاب پنک گیمز میں فیصل آباد ڈویژن نے صوبائی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔فیصل آباد کی ٹیموں نے مجموعی طور پر25 جن میں 9 گولڈ اور16 سلور میڈلز جیتے۔کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے پنک گیمز(گرلز) مقابلوں میں نمایاں کامیابی پر کھلاڑیوں،سپورٹس ڈیپارٹمنٹ،کوچز اور والدین کو مبارکبادی۔گرلز کھلاڑیوں نے16 مختلف گیمز میں نمائندگی کی اور عمدہ کھیل پیش کیا۔کمشنر نے کہا کہ صوبائی سطح پر انٹر ڈویژنل مقابلوں میں دوسری پوزیشن باعث اعزاز ہے۔ڈویژن بھر میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی جاری رکھی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں