کھیل ورلڈ کپ کیلئے تیاری مکمل ہے،عالیہ ریاض

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رانڈر عالیہ ریاض نے کہا کہ ورلڈ کپ کے لئے تیاری مکمل ہے، زمبابوے کے خلاف سیریز جیتنے سے اعتماد ملا ہے۔قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی آل رانڈر عالیہ ریاض نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ورلڈ کپ سے پہلے ٹرائی سیریز بھی کھیلنی ہے، کوشش ہے کہ بطور بیٹر جتنا اچھا ہو سکے پرفارم کروں۔عالیہ ریاض نے کہا کہ کوشش ہوگی کہ ہماری ٹیم ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں