لاہور (شوبز نیوز) کیا مقبول ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو کا سیزن 2 جلد آنے والا ہے، نجی ٹی وی کے سی ای او نے اہم اشارہ دے دیا۔میرے پاس تم ہو پاکستان کے مقبول ترین ڈراموں میں شمار ہوتا ہے، جسے معروف مصنف خلیل الرحمن قمر نے تحریر کیا، جب کہ ہدایت کاری ندیم بیگ نے انجام دی۔ڈرامے کے پروڈیوسر ہمایوں سعید تھے اور یہ نجی ٹی وی پر نشر کیا گیا، جس نے 24.9کی بلند ترین ٹی آر پی حاصل کی، جو ایک ریکارڈ ہے۔میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کو پاکستان میں تقریباً 8کروڑ سے زائد ناظرین نے دیکھا، جبکہ نجی ٹی وی اور یوٹیوب سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اس کے مجموعی ناظرین کی تعداد اربوں میں پہنچ چکی ہے، یہ ڈراما 17اگست 2019سے 25جنوری 2020تک نشر ہوا تھا۔




