ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی ایکشن تھرلر فرنچائز ڈان کی تیسری فلم میں مرکزی کردار کیلئے اداکارہ کا انتخاب کرلیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق خوبرو اور فٹنس کیلئے مشہور اداکارہ کریتی سینن کو فلم ڈان 3 میں مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے منتخب کرلیا گیا ہے جو ڈان کا کردار ادا کرنے والے رنویر سنگھ کے ساتھ پہلی مرتبہ اسکرین شیئر کریں گی۔سال2024میں بھارتی میڈیا نے خبر دی تھی کہ رنویر سنگھ کو ڈان فرنچائز کے تیسرے ڈان کے طور پر کاسٹ کیا گیا ہے۔




