کینال ایکسپریس وے پر لائٹس کا بندوبست کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈ سٹری کے سینئر نائب صدر قیصر شمس گچھا نے کینال ایکسپریس وے پر رات کے وقت روشنی کا فوری بندوبست کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عبداللہ پور چوک سے واپڈا سٹی تک سٹریٹ لائٹ کا نظام گزشتہ کئی ماہ سے خراب ہے جس کی وجہ سے اس اہم ترین شاہراہ پر رات کے وقت حادثات اور ڈکیتیو ں کا خطرہ رہتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینال روڈ پر واقع درختوں کے پھیلائو کو بھی روکنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اس سڑک سے گزرنے والی ٹریفک میں روکاوٹ نہ بن سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کینال روڈ کے اطراف کے سٹار م واٹر چینل گار کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے بارشوں کے دوران پانی سروس روڈ پر آجاتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں