کینال روڈ پر تیز رفتار کار ڈرائیور نے 1اور قیمتی جان لے لی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کینال روڈ پر تیز رفتار کار ڈرائیور نے ایک اور قیمتی جان لے لی’ پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی۔ بتایا جاتا ہے کہ سیالوی کالونی گلی نمبر 8 کے رہائشی چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ ہائیکورٹ (زرعی یونیورسٹی والے) کا صاحبزادہ 42 سالہ جاوید اسلم ملز میں ڈیوٹی کیلئے جاتے ہوئے ایکسپریس وے کینال روڈ پر رفحان مل کے قریب پیدل سڑک عبور کر رہا تھا کہ اس دوران تیز رفتار کار کی ٹکر لگنے سے بری طرح زخمی ہو کر گر پڑا۔ حادثہ کا مرتکب کار ڈرائیور گاڑی سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو جاوید اسلم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا۔ تاہم پولیس نے نعش تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اور حادثہ کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔ متوفی کی نمازجنازہ آج 16 جولائی بروز جمعرات بعدازنماز عصر فردوس مسجد کے ساتھ والی گرائونڈ فردوس کالونی زرعی یونیورسٹی میں ادا کی جائے گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایکسپریس وے پر تیز رفتاری کے باعث حادثات ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں