وینکور (سپورٹس نیوز)فٹ بال ورلڈ کپ میں کینیڈا نے قطر کو چھ صفر کے بڑے مارجن سے شکست دے کر تین قیمتی پوائنٹس کے ساتھ میگا ایونٹ کی تاریخ کی پہلی فتح بھی حاصل کرلی، جوناتھن ڈیوڈ نے ہیٹ ٹرک اسکور کی۔وینکور میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے قطر کو آئوٹ کلاس کردیا، میچ کے 78 فیصد حصے میں گیند کینیڈا کے کھلاڑیوں کے پاس رہی۔




