کیپٹن کرنل شیرخان شہید کی 27ویں برسی آج

اسلام آباد (بیوروچیف) کیپٹن کرنل شیر خان شہیدکی 27ویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔ صدرمملکت آصف علی زرداری اوروزیر اعظم شہبازشریف نے قومی ہیروکوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وطن عزیزکا دفاع ایک مقدس فریضہ ہے، شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔صدرمملکت نے اپنے پیغام میں کہاکہ شہداہماراقومی سرمایہ ہیں،قوم شہداکی قربانیوں کی مقروض ہے، انہی قربانیوں نے پاکستان کیدفاع کوناقابلِ تسخیربنایا،شہیدکی لازوال قربانی ہمیشہ زندہ رہیگی۔وزیراعظم شہبازشریف نے کیپٹن کرنل شیرخان شہیدکی قربانی اور بے مثال شجاعت کوسراہتے ہوئے کہاکہ ان کی بہادری عسکری تاریخ کاایک درخشاں باب ہے،وطن کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ہماریامن اورخود مختاری کی ضامن ہیں،کسی بھی خطرے کے خلاف اپنی مسلح افواج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔5 جولائی 1999 کو کارگل کے محاذ پر دشمن سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی جرات اور بہادری کو قوم کا سلام ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں