فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)ضلعی صدر انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن چوہدری عبدالرز ا ق باجوہ، چیئر مین حاجی الطاف، ڈویژنل صدر حاجی اسلام، سر پرست اعلیٰ چوہدری اشرف گجر، سینئر نائب صدر میاں فرمان علی، جنرل سیکر ٹری حاجی غلام مصطفی، سیکر ٹری فنانس میاں اسد یوسف اور دیگر نے باجوڑ سلارزئی، بونیر، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ اور دیر میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلے کی وجہ سے جانی و مالی نقصان اور ایم آئی 17ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے کریش ہونے سے دو پائلٹ سمیت عملے کے پانچ افراد کے شہید ہونے پر انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ شہدا کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئیصبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کا فرض بنتا تھا کہ اس شدید طغیانی کے بارے میں لوگوں کو پہلے سے آگاہ کرتے تاکہ بروقت لوگ نقل مکانی کر سکتے اور سیاح ان علاقوں کا رخ نہ کرتے اور ایسا المناک حادثہ پیش نہ آتا۔




