کے پی میں لاکھوں گاڑیاں غیر رجسٹرڈ ہونے کا انکشاف

پشاور (بیورو چیف)خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں لاکھوں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد حکومت نے صوبے بھر میں تمام غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کا دہشت گردی اور دیگر بدامنی کے واقعات میں استعمال ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر محکمہ ایکسائز خیبرپختونخوا نے اہم اقدامات شروع کر دیے ہیں۔دستاویزات کے مطابق صوبے بھر میں تقریبا 4لاکھ 50ہزار گاڑیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی جبکہ تمام نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی منظم پروفائلنگ بھی کی جائے گی۔ابتدائی مرحلے میں ضلع دیر لوئر سے گاڑیوں کی پروفائلنگ کا عمل شروع کیا جائے گا، جس کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔حکام کے مطابق گاڑیوں کی پروفائلنگ کیلئے باقاعدہ سینٹرز قائم کیے جائیں گے جبکہ رجسٹریشن کے عمل کو آسان بنانے کیلئے خصوصی اپلیکیشن بھی تیار کر لی گئی ہے۔محکمہ ایکسائز نے رجسٹریشن کا عمل بروقت مکمل کرنے کیلئے باقاعدہ ٹائم فریم بھی مقرر کر دیا ہے تاکہ غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں