گرمی کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں گرمی کا 16سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ریاست العین کے قصبے سویحان میں درجہ حرارت 51اعشاریہ 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مئی میں گرمی کا 16سالہ ریکارڈ ٹوٹا ہے، گزشتہ روز ابوظبی میں درجہ حرارت 50اعشاریہ 4ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔اماراتی موسمیاتی مرکز کے مطابق مئی 2009میں سب زیادہ درجہ حرارت 50اعشاریہ 2ڈگری سینٹی گریڈ کا ریکارڈ بنا تھا، متحدہ عرب امارات بھی موسمیاتی تبدیلیوں سے متاثر ممالک میں شامل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں