صفدرآباد(نامہ نگار)گرمی کی شدت بڑھتے ہی صفدرآباد اور شیخوپورہ ڈسٹرکٹ میںگیسٹرو کے مریضوں میںاضافہ،ہسپتالوں میں بسیار خوری میں مبتلا درجنوں مریض ہسپتالوں میں داخل ہوئے۔ایک اندازے کے مطابق سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں میںگیسٹرو کے مریضوں کی تعداد سینکڑوں میں بتائی جاتی ہے۔گیسٹرو کے مریضوں کی بڑی وجہ غیر معیاری مشروبات،کٹے ہوئے پھل اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردو نوش ہیں۔شیخوپورہ میں پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور زہریلا پانی پینے سے اس مرض میںاضافہ ہو رہا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیسٹرو کے مرض مین مبتلا مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے ہسپتالوں میں خصوصی کائونٹر بنائے جائیں۔




