لاہور(شوبز نیوز)معروف گلوکارہ منور سلطانہ کی 30ویں برسی منائی گئی ، انہیں مداحوں سے بچھڑے 30برس بیت گئے ۔ گلوکارہ منور سلطانہ 8 نومبر 1924 کو لدھیانہ میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز قیام پاکستان سے پہلے فلم مہندیسے کیا، منور سلطانہ نے موسیقی کے اسرار و رموز ریڈیو پاکستان کے معروف کمپوزر عبدالحق قریشی عرف شامی سے سیکھے، پاکستان کی پہلی فلمتیری یادکے متعدد گانے منور سلطانہ کی آواز میں ریکارڈ کئے گئے۔انہوں نے پاکستان کے ابتدائی زمانے میں متعدد فلموں کیلئے گلوکاری کی۔




