گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا تیرا ہوگیا ریلیز

لاہور (شوبز نیوز) گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا تیرا ہوگیا ریلیز کردیا گیا ۔اذان سمیع خان ایک پاکستانی گلوکار، موسیقار اور اداکار ہیں۔ ذان سمیع خان معروف اداکارہ زیبا بختیار اور گلوکار عدنان سمیع خان کے صاحب زادے ہیں انہوں نے 2021 میں “میں تیرا” البم سے شروعات کی اور تیزی سے مقبولیت حاصل کی۔ ان کے گانے زیادہ تر رومانوی اور جذباتی ہیں، گلوکار اذان سمیع خان کا نیا گانا تیرا ہوگیا ریلیز کردیا گیا ہے ۔ گانے کی شاعری اور کمپوزیشن بھی اذان سمیع خان نے لکھی اور ترتیب دی ہے ۔گانے کے میوزک پروڈیوسر ایلیکس شہباز ہیں ۔گانے کی ویڈیو میں اداکارہ حنا آفریدی نے بطور ماڈل کام کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں