گوجرہ(نامہ نگار)گلی میںکھیلنے والے دس سالہ بچے کو نامعلوم افراد نے اغواء کر لیا۔معلوم ہواہے کہ دستگیر کالونی کے جابر علی کا دس سالہ بیٹا محمد فیضان گلی میں کھیل رہاتھاکہ نامعلوم ملزمان اس کو اغواء کر کے فرارہو گئے بچہ گھر نہ پہنچنے پر اس کے اہل خانہ کوتشویش لاحق ہو ئی جو تلاش کے باوجود نہ مل سکا۔ سٹی پولیس گوجرہ نے مقدمہ درج کر کے مغوی بچے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔




