گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی رجسٹریشن شروع

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ڈویژن کے چاروں اضلاع میں گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی رجسٹریشن شروع ہو گئی ہے۔ڈائریکٹر زراعت (توسیع)چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ کاشتکار اپنا قومی شناختی کارڈ،بینک اکانٹ نمبراور موبائل نمبرکے ہمراہ خریداری مرکز پر جاکر رجسٹریشن کرائیں۔انہوں نے کہا کہ سنٹرز پر کاشتکاروں کو معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں